Categories
Breaking news

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس، محرم الحرام کیلئے خاص ہدایات جاری کر دیں گئیں

Advertisement
Advertisement

اسد عمرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں پیر کو اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عوام الناس کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک طویل مشاورتی عمل کے بعد گائیڈ لائینز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اور خاص کر چیف سیکرٹیرز کو ہدایت دیکہ کوویڈ 19 کے عدم پھیلائو کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد، خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانوں سمیت تمام اقدامات بروئے کار لائی جائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ماسک کے استعمال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔

فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *