Categories
Breaking news

نیب نے 2020 میں 323 ارب ریکور کیے ہیں، چیئرمین نیب

نیب نے 2020 میں 323 ارب ریکور کیے ہیں، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین نیب نے اعلامیے میں مزید کہا کہ 2020 کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 323 ارب روپےکی وصولی کی۔

ملک میں گدھے بڑھ گئے، مجموعی تعداد کیا ہے؟

اقتصادی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں گدھے بڑھے گئے ،گھوڑے ، خچر اور اونٹ کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کو قیام سے اب تک 4 لاکھ 87 ہزار 964 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے 15 ہزار 930 شکایات کی تصدیق، 10 ہزار 41 کی تحقیقات اور 4 ہزار 598 شکایات کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ میں چیئرمین نیب کے حوالے سے کہا گیا کہ اب تک 3682 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب نے اب تک بدعنوان عناصر سے 814 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *