قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بڑی مچھلیوں کو بلایا۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ماضی میں بڑی مچھلیوں کو کوئی بلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
Table of Contents
کیا حکومت موجودہ چیئرمین نیب کو مزید کام کرنے دے گی؟
اسلام آباد موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال…
ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو نیب کی پیروی کی بدولت سزا سنائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیب ساتھ چل سکتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بدعنوان عناصر سے 539 ارب روپے بالواسطہ اور بلا واسطہ برآمد کیے۔
چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے اس وقت احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں، ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
جمعے کو اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا، عبدالغفورحیدری کا اعلان
جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کواسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا ۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کب ہوگا، فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، آج شام 4 بجے سنایا جائے گا۔
-
واؤڈا نے تاحیات نااہلی چیلنج کردی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
-
وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں مہنگائی سے پریشان ہونا چاہیے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہونا چاہیے۔
-
شہباز، حمزہ کے ریفرنسز کی سماعت ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت میں وکلاء ہڑتال کے باعث حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت بھی 24 فروری تک ملتوی کردی۔
-
محنت کش افراد کو ’راست‘ سے آسانی ہوگی، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بینک سوٹ پہنے افراد کو ترجیح دیتے ہیں، عام آدمی بینک جانے سے ڈرتا ہے، ہمیں کے پی میں اس لئے ووٹ ملے کہ وہاں ہم نے غربت کم کی،’راست‘ سے محنت کش افراد کو آسانی ہو گی۔
-
سعید غنی پر الزام، حلیم عادل کی درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر پر منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام پر مبنی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کر دی۔
-
حکومت کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل بہت سےلوگ عوام کے غیض و غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔
-
بینک اب عام شہریوں کو قرض فراہم کر رہے ہیں، رضا باقر
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بینک اب عام شہریوں کو قرض فراہم کر رہے ہیں، ہر سال ای بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں ۔
-
دعا منگی کیس میں قیدی کا فرار، ملزم ASI مدعی بن گیا
دعا منگی اغوا کیس میں قیدی زوہیب قریشی کے فرار کیس میں اہم موڑ آگیا، اے ایس آئی خالد خود کو بچانے کیلئے مدعی بن گیا، خالد کی ہدایت پر ہی دونوں ہیڈکانسٹیبل مفرور زوہیب کو باہر لاتے تھے۔
-
پروین رند انصاف کی تلاش میں ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئیں
پیپلز یونی ورسٹی شہید بینظیر آباد میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی ہاؤس آفیسر پروین رند انصاف کی تلاش میں ننگے پاؤں سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔
-
عمران خان کا دل رکھنے کیلئے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہے: طلال چوہدری
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دل رکھنے کے لیے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہہ دیے۔
-
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ روز گھر میں ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ سرجانی تھانے میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا ہے
-
توہینِ عدالت کیس، رانا شمیم کے وکیل بیمار ہو گئے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل کے بیمار ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔
-
جسٹس (ر) گلزار کی سیکیورٹی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی فُول پروف سیکیورٹی نہ دینے کی درخواست نمٹا دی۔
-
وزیراعظم کے کل دورۂ لاہور کا امکان
وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کا دورہ کرنے کا امکان ہے جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔