پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین لاہور میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پتہ تھا کہ لاہور مایوس نہیں کرے گا، آج سے پہلے کبھی اتنے بڑے جلسے سے خطاب نہیں کیا۔
عمران خان نے کہا کہ نہ غلامی قبول کرنی ہے، نہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب عوام کو پتہ چلا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، جو لوگوں پر مسلط کی جاتی ہے وہ ہوتی ہے سلیکٹڈ حکومت۔
Table of Contents
عمران خان سے بغیر ثبوت صحافیوں پر الزامات لگانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ
پی ایف یو جے نے کہا ہے کہ نام لیے بغیر صحافیوں پر الزامات تمام صحافیوں کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، وزارتِ خارجہ اور سفارت خانوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے سفارتی عملے سے روابط رکھنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنتے ہی پہلی کوشش آزادانہ خارجہ پالیسی بنانا تھی، وہ فیصلے کرنا چاہتے تھے، جو عوام کے مفاد میں ہوں، ایک فون پر پاکستان سے بات منوانے والوں کو آزاد خارجہ پالیسی کی بات پسند نہیں آئی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، نہ ہی ڈکٹیشن لینے کا کوئی ارادہ تھا۔
عمران خان نے کہا کہ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس گیس کے معاہدے کے لیے گیا تھا، روس ہمیں گندم ،تیل اور گیس 30 فیصد کم پر دے رہا تھا، میں روس اس لیے گیا تھا کہ اس میں ملک اور عوام کا فائدہ تھا مہنگائی کم ہوتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس سے بیس لاکھ ٹن گندم تیس فیصد کم قیمت پر امپورٹ کرنی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی امریکا کی بات نہیں مانی، بھارت کی فارن پالیسی ان کے لوگوں کے لیے اور ہماری پالیسی کسی اور کے لیے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے زمانے میں یہ لوگ توشہ خانے سے 15 فیصد پر خریداری کرتے تھے، توشہ خانے کے تحفے بیچ کر جو پیسے ملے، اس گھر کے نیچے والی سڑک بنوائی۔
عمران خان نے کہا کہ اپنی کسی رہائش گاہ کو پرائم منسٹر کیمپ آفس نہیں بنایا، چیلنج کرتا ہوں پاکستان کے کسی بھی پچھلے وزیراعظم سے کم پیسہ خرچ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ جس دن وزیراعظم بنا ہر فورم پر اسلامو فوبیا پر آواز اٹھاؤں گا، بین الاقوامی فورمز پر مسلمانوں کی آواز بلند کررہا تھا یہ چیز ان کو پسند نہیں آئی۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم تو میں تھا یہ کس کو کہہ رہے تھے کہ ہٹا دیں، ان کی بولیاں لگی جسے عید پر بکرے بکتے ہیں، یہ بکروں کے طرح بک رہے ہیں کیا یہ آئین قانون کے خلاف نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن خدا کے واسطے ان لوٹوں کو ساری زندگی ووٹ نہ دینا، ان ضمیرفروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے دیا تو آپ ملک سے غداری کریں گے، ملک کے بڑے ڈاکو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے قوم پر مسلط کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ یہ جو آج حکومت میں بیٹھے ہوئے یہ ایک دوسرے کو چور کہتے رہے ہیں، کیا نوازشریف نے کرپشن میں آصف زرداری کو جیل میں نہیں ڈالا تھا؟ کیا یہ دونوں مل کر فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہتے تھے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے زیادہ ظلم کیا ہے کہ ان 3 اسٹوجز کو ملک پر مسلط کریں، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، عوام اس جماعت کو ووٹ نہ دیں، جس کے لیڈر کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ مشرف نے ایک کال پر گھٹنے ٹیک دیئے، تب بھی کہا تھا اُس جنگ کے خلاف ہوں، کسی اور کی جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، چار سو ڈرون حملے ہوئے، کسی نے ان کیخلاف آواز احتجاج بلند نہیں کی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں بھی میر صادق اور میر جعفر تھے جنھوں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا، سازش باہر سے ہوئی اندر تھری اسٹوجز بیٹھے ہوئے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو تب گرایا جب معیشت اوپر جارہی تھی، ہماری ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ریکارڈ پر تھیں، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہم نے جمع کیا، دنیا میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی تھی، پاکستان کی دنیا نے مثال دی۔
دیگر رہنماؤں کا جلسے سے خطاب
اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا۔
لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خون کی جنگ ہے اور خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 22 کروڑ لوگوں کی سیاست کر رہا ہوں، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو جس جرم کا ماہر ہے اسے اسی محمکے کا وزیر بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کا رنگ صرف پی ٹی آئی کے جلسے میں نظر آتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادیاں مانگی نہیں جاتیں، آزادیاں بھکاریوں کو نہیں ملتیں، آزادیاں چھیننی پڑتی ہیں۔
قاسم سوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آواز پر آپ نے لبیک کہا ہے، آج آپ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے ہو، آپ تاریخ رقم کرنے نکلے ہو۔
انہوں نے بتایا کہ 7 مارچ کو مراسلہ ملا، جو میں نے خود پڑھا تھا اس میں پاکستان کو تکبرانہ انداز میں دھمکی دی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ کاحصہ بنانےکافیصلہ کیا ہے۔
-
آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا، شیخ رشید
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہوجائیگی، سابق وفاقی وزیر
-
کابینہ میرٹ پر بنی، جو جس جرم کا ایکسپرٹ اسی محکمے کا وزیر، فواد چوہدری
آزادیاں مانگی نہیں جاتیں، آزادیاں بھکاریوں کو نہیں ملتیں، آزادیاں چھیننی پڑتی ہیں، رہنما پی ٹی آئی
-
پاکستان میں جو ڈیمیج ہوگیاہے اسے ریپئر کرنا ہے, نواز شریف
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
-
ہیلی کاپٹر کے سفر پر 98 کروڑ کے خرچ کا حساب لیں گے، خورشید شاہ
-
شہر میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، فیصل سبزواری
وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہمیں اس شہر میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کی ہے۔
-
قبائلی عوام نے اپنے کاندھوں پر اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
-
میہڑ کے گوٹھ میں آتشزدگی، منتخب نمائندے اور ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہیں، قمبر لغاری
میہڑ کے گوٹھ فیض محمد دریائی میں آگ لگنے کے واقعہ پر دادو سے پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن قمبر لغاری نے اس کا ذمہ دار منتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر دادو کو قرار دے دیا۔
-
قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں رولنگ دینے کی وجہ بتادی
7 مارچ کو مراسلہ ملا، جو میں نے خود پڑھا تھا اس میں پاکستان کو تکبرانہ انداز میں دھمکی دی گئی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
-
عمران خان کو ہٹانے کی سازش امریکا میں تیار ہوئی، شہبازگل
شہباز گل نے کہا کہ عوام تو خود دار تھی لیکن بدقسمتی حکمران پیسوں کے لیے ان کا سودا کر دیتے تھے، سب کو پتا ہےکہ ایک خط لکھاگیا انکوائری ہوجائے سب سامنے آجائے گا۔
-
عمران آج بتائیں گے الہان عمر سے ملاقات میں سازش پر احتجاج کیوں نہ کیا؟ پرویز رشید
پرویز رشید نے کہا کہ اگر احتجاج کیا تو انہیں امریکی نمائندے کی جانب سے کیا جواب ملا؟
-
سی این جی اسٹیشن کل سے تین دن تک بند رہیں گے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کراچی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جمعہ 22 اپریل کی صبح 8 بجے سے اگلے تین دن تک سی این جی بند رہے گی۔
-
سابق پولیس انسپکٹر چاند نیازی قتل کیس، تحقیقاتی رپورٹ تیار
رپورٹ کے مطابق ملزم آذان کا والد عنایت بھی گینگ وار میں قتل ہوچکا ہے، ملزم آذان 2019 میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
-
کراچی سے لاپتا 14 سالہ دعا کی تلاش میں پولیس کے سانگھڑ میں چھاپے
پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
-
موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں، بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں، پرویز الہٰی
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
-
6 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کیلئے آنے والی بولیاں کھول دی گئیں
اسلام آباد سے پی ایل ایل نے بتایا ہے کہ یکم سے دو مئی تک کی ڈیلیوری کیلئے کم سے کم 29.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔