Categories
Breaking news

نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کا ظلم اور بربریت ناقابل برداشت ہے،عرب گل مولا گوری

برسلز(مرزا عمران بیگ) عرب گل مولاگوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہے اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنا اور مسجد کے اندر مسلمانوں شہید کرنا ایسا ظلم ہے جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں تڑپتے بچوں کی لاشیں اور نمازیوں کا خون عالمی ضمیر کو جھجوڑنے کے لئے کافی ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیمیوں اور عالمی اداروں کا یہ دوہرا معیار سمجھ سے باہر ہے اور اسرائیل کے اس ظلم پر عالمی امن کے ان ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے

اس موقع پر مسلمان ممالک اور خاص طور او آئی سی کو جنگی بنیادوں پر اپنا اجلاس بلا کر کوئی لائحہ عمل ترتیب دے کر اسرائیل کے اس ظلم کے خلاف کوئی ایکشن لینا ہو گا اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور فلسطینی عوام پر اسرائیل کا یہ ظلم کوئی انسانی المیہ کی شکل اختیار کر ے پوری دنیا میں اس مسلمانوں کے ساتھ دو خطوں میں ظلم ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت اپنے ہندواتہ سوچ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے درپے ہے اور دوسری طرف فلسطین میں اسرائیل ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو بے دخل اور ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے اور اس کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ممالک متحد ہو کر اپنے جذبہ ایمانی کے تحت اسرائیل کو فلسطینوں پر ظلم سے روکیں اور قبلہ اول کی حفاظت کو یقینی بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *