Categories
Breaking news

نک جونس، پریانکا کے عشق میں کیسے گرفتار ہوئے؟

Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری (نک جونس کی) جانب سے اُٹھایا گیا تھا۔‘بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی شو میں نک جونس کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی اور پریانکا چوپڑا کی لو اسٹوری سے متعلق بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے پریانکا چوپڑا کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے۔
نک جونس نےاپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری طرف سے اُٹھایا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے پریانکا کو میسج کیا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ میسج کرنے سے قبل ہم دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے تھے، میسج پر ہی ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔امریکی گلوکار نے بتایا کہ ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ چھ مہینے تک جاری رہا جبکہ اس دوران ہماری ایک مرتبہ بھی ملاقات نہیں ہوئی، چھ ماہ بعد ہم پہلی بار ایک دوسرے سے ایک دوست کی حیثیت سے ملے، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔انہوں نے بتایا کہ پریانکا اور میری پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی تھی، اُس وقت ہم دونوں صرف دوست تھے اور ہم دونوں میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کچھ سال بعد ہماری زندگی اتنی بدل جائے گی۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی گلوکار نے کہا کہ کچھ مہینے ملاقات کے بعد ہی ہم دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پھر جلد ہی ہماری منگنی ہوگئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *