Categories
Breaking news

نویں تا بارہویں کے امتحانات 10 سے 31 جولائی تک ہوں گے، چیئرمین فیڈرل بورڈ

نویں تا بارہویں کے امتحانات دس جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے، چیئرمین فیڈرل بورڈ

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا کہنا ہے کہ نویں تا بارہویں کے امتحانات 10 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے، بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے، امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد نویں اور گیارہویں کے امتحانات ہوں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ میٹرک کے 767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سلیبس بھی کم کیا ہے، طلبا کا تمام دار و مدار اختیاری مضامین پر ہوتا ہے، ریگولر طلبا کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ جو بچے دوبارہ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان بھی اسی طرح ہوگا، ان بچوں کی ڈیٹ شیٹ نویں اور گیارہویں کے ساتھ جاری ہوگی، امپروومنٹ والے بچوں کا امتحان اگست میں ہوگا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری لگے گی، فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری غیر حاضری کا پتہ چل جائے گا، ڈیجیٹل امتحانات کی انسپکشن بھی ہوگی۔

قیصر عالم نے کہا کہ ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے، آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے، پریکٹیکل کے نتائج ایک گھنٹے میں موصول ہوجائیں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ امتحانی پیپر ای۔مارکنگ کے ذریعے چیک ہوں گے، اس طریقہ کار سے معروضیت آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو جائے، فیڈرل بورڈ میں ون ونڈو سسٹم کے تحت 5 منٹ میں سروس فراہم کررہے ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ بورڈ کی تمام سروسز آن لائن فراہم کردی گئی ہیں، اب گھر بیٹھے آن لائن پے منٹ کرکے سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *