Categories
Breaking news

نوکوٹ: مبینہ زیادتی کا واقعہ، گرفتار ملزمان کی تعداد 22 ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوکوٹ کے علاقے میں 2 خواتین کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا پولیس ریمانڈ پیر کے روز ختم ہوگا، ملزمان کے سیمپلز ڈی این اے کیلئے جامشورو فارنزک لیب بھیج دیے ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ 4 ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے اور پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو 15 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو مسلح افراد نے گھر پر حملہ کر کے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو اغواء کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *