Categories
Breaking news

نوڈیرو میں گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد

نوڈیرو میں گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے، گھر میں لاش کی اطلاع خاتون کے بیٹے نے دی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

مقتولہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں گھر آیا تو والدہ کی لاش پڑی تھی، والد روزگار کے سلسلے میں باہر ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ تدفین کے لیے میت سکھر لے گئے، تدفین کے بعد خاتون کے بھائیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ لگتا ہے، خاتون کے شوہر کی تلاش جاری ہے۔

بنی گالا کی سڑک کی تعمیر عمران خان نے کتنی رقم دی تھی؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.