Categories
Breaking news

نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا نوڈیرو میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے دن وقت کی کمی کے باعث سی ای سی اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس آئندہ ماہ (جنوری) میں کراچی میں ہوگا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی حکومت گڑھی خدا بخش میں واقع مزار کے احاطے میں صفائی اور انتظامات کو حتمی شکل دی رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.