Categories
Breaking news

نوٹیفکیشن سے عوام الجھن کا شکار ہوگئی، فیصل سبزواری

کراچی: یوسی سِیل کرنے کے نوٹیفکیشن میں غلطیاں ہیں، فیصل سبزواری

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یو سی سیل کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن میں غلطیاں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن میں جن یوسیز کا ذکر کیا گیا ہے وہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور کے بلدیاتی نظام کی ہیں۔

کراچی کی 11 یوسیز مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جن یوسیز کو سیل کیا جارہا ہے وہاں کورونا کیسز زیادہ ہیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کیا جارہا ہے۔

تاہم فیصل سبزواری نے اس نوٹیفکیشن کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن سے عوام الجھن کا شکار ہوگئی ہے، سندھ حکومت اس کی تصحیح کرے۔

فیصل سبزواری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو بھی ساتھ لے کر چلے، سندھ میں بلدیاتی نظام موجود ہے اسے استعمال کیا جائے۔

24 گھنٹوں میں زیادہ کیسز آئے ہیں، صورتحال خراب ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کے ساتھ کراس پارٹی پلیٹ فارم بنائے، ہر یوسی میں 11 منتخب نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کو ریلیف دینا پڑے گا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

فیصل سبزواری نے راشن کی تقسیم سے متعلق کہا کہ راشن کی تقسیم کو ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *