Categories
Breaking news

نون لیگی رکشہ ڈرائیور بھی لاہور جلسے کیلیے روانہ

Advertisement

پاکستان مسلم لیگن کا کارکن رکشہ ڈرائیور رمضان بھی لاہور جلسے کے لیے گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہو گیا ہے۔

رمضان گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے کے لیے اپنے رکشے پر پارٹی پرچم لگا کر لاہور روانہ ہوا۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران رمضان نے بتایا کہ جلسے کے لیے آج کام سے چھٹی کی ہے۔

مریم نواز ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج کے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے جاتی امراء سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان شاء اللّٰہ حکومت کی چھت عوام گرا دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاہور والوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی مشکلات کا احساس ہے، عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں، عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *