Categories
Breaking news

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی آج بعد دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایئر پورٹ سے سیدھا سی ایم آفس پہنچ کر باقاعدہ چارج سنھبالیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

چوہدری پرویز الہٰی نے ایوانِ صدر میں وزیراعلیٰ…

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا تھا۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں فواد چوہدری، پرویز خٹک، مونس الہٰی اور دیگر شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *