Categories
Breaking news

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری, ٹرمپ غیر حاضر

Advertisement
Advertisement

جوبائیڈن

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر ہیں۔ 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیں گے جبکہ کاملاہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔ ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک ہیں۔

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *