Categories
Breaking news

نوشہرہ: کوچ کھائی میں گرگئی، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Advertisement

نوشہرہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرگئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کاکا صاحب سے نوشہرہ جانے والی مسافر کوچ پیران کے مقام پر کھائی میں جاگری۔

حادثہ کو چ کا بریک فیل ہونےکی وجہ سے پیش آیا، جس کےنتیجے میں دو خواتین اور 6 مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

حادثےمیں بچے سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوگئے، تمام افراد محنت مزدوری کے لیے جارہےتھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *