Categories
Breaking news

نوشہرہ: کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق

نوشہرہ: کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دروازگئی کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق خیرآباد سے نظام پور جانے والی مسافر کوچ میں 18 مسافر سوار تھے۔

Table of Contents

x
Advertisement

مسافر کوچ اور ٹریلر کے تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث موقع پر 6 افراد دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، دیگر کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امدا کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *