Categories
Breaking news

نوشہرو فیروز موٹروے کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا 10 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا اعتراف

نوشہرو فیروز موٹروے کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا 10 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا اعتراف

نوشہرو فیروز موٹروے کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے مفرور ڈی سی تاشفین عالم کے برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا۔

رؤف علی نے تاشفین عالم کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کا اعتراف کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نے تاشفین کے برادرِ نسبتی رؤف علی کے موبائل فون سے اہم ڈیٹا تحویل میں لے لیا۔

موٹروے ایم 6 مبینہ کرپشن: سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری

موٹروے ایم 6 منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نوشہرو فیروز کی گرفتاری کےلیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رؤف علی نے بتایا کہ تاشفین عالم نے 10 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی،تاشفین عالم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنگلہ ساس کے نام سے خریدا، بنگلے میں مفرور ڈپٹی کمشنر کے ساس اور سسر رہتے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تاشفین عالم کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے، موٹر وے کیلئے زمینوں کی خریداری کے نام پر 850 چیک جاری کیے گئے، باگڑی برادری کے ایک شخص کے نام پر 20 کروڑ روپے نکلوائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *