
پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کا جسد خاکی ان کے گھر فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
کیپٹن بلال شہید کی نمازِ جنازہ 11 بجے دربار قائم سائیں والی میں ادا کی جائے گی۔
کیپٹن بلال نے ڈی جی خان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا اور آرمی میڈیکل کور کو جوائن کیا تھا۔
Table of Contents
نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے اپنے انسٹاگرام پر شہادت سے محض سات گھنٹے قبل ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔
خیال رہے کہ دہشتگردی کی لہر شدید ہوگئی، پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے باعث 7 فوجی جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری
وفاقی وزارتِ داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔
-
حکومت نے نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا
حکومت کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا۔
-
میاں چنوں: حساس مقامات پر حملے کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
-
دہشتگردوں کے پاس نیٹو فورسز کا جدید اسلحہ ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں۔
-
بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ بے بنیاد ہے: ڈی جی ISPR
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار، مزید 48 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 48 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
چین: وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چین میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دن کا آغاز آج پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب سے ہوا۔
-
ملک میں ہر سال 2 لاکھ افراد کینسر کا شکار ہونے لگے
ملک بھر میں ہر سال 2 لاکھ کے قریب افراد مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہونے لگے۔
-
لاہور، مختلف علاقوں میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔
-
پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کرکے ہمارے حق کی بات کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں، پی ایس پی اپنےآئینی حقوق لے کر ہی اٹھے گی۔
-
سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط
رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔
-
ڈی ایس پی کا قتل، ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا
حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) قاسم آباد فیض محمد کے قتل میں ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔
-
شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسحلہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
-
وراثتی سرٹیفکیٹ سے متعلق وزیر قانون کی اہم ہدایات
فروغ نسیم نے کہا کہ صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں،الیکٹرانک ریکارڈنگ اور جدید آلات کے استعمال کو ثبوت ریکارڈ کرنے کے لئے یقینی بنانا ہے۔
-
پنجگور میں 2 افراد کی لاشیں برآمد
-
تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے گولڈ میڈلز
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے گولڈ میڈل تقسیم کیے، جنگ گروپ کے بانی میرِ صحافت میرخلیل الرحمٰن کا گولڈ میڈل ان کے پوتے میر امام رحمٰن نے وصول کیا۔