
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی میڈیکل کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ نے نور مقدم قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت مرکزی مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے صرف ویڈیو دیکھ کر سزا دی، ایف آئی آر میں نور مقدم کی والدین سے کالز کا ذکر موجود ہے مگر ان والدین کے موبائل قبضے میں نہیں لیے گئے۔
ظاہر جعفر کے وکیل نے کہا کہ مقتولہ کے فون ریکارڈ کے مطابق نور مقدم کا اپنی ماں سے رابطہ ہوا تھا لیکن ان کی والدہ کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا، نہ شامل کرنے کی کوئی وجہ بتائی، والدہ کا ایک بیان آ جاتا تو کیس میں کافی شفافیت آ سکتی تھی۔
مرکزی مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ نور مقدم کے موبائل سے ظاہر جعفر کے گھر موجودگی کے دوران پولیس کو کوئی کال نہیں کی گئی، نہ کسی رشتے دار کو کال کر کے کہا گیا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، نور مقدم نے 19 جولائی کو والدہ کو کال کی کہ لاہور جا رہی ہوں تاہم اس کال کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ سی ڈی آر میں کال ڈیٹا آتا ہے، واٹس ایپ کال یا ڈیٹا کال ریکارڈ میں نہیں آتے۔
وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ فون سے واٹس ایپ ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر اسے ریکور کیا جا سکتا ہے، واٹس ایپ ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ٹرائل کورٹ نے اغواء کے جرم میں بھی سزا سنائی جبکہ 18 جولائی 2021ء کو نور مقدم خود اپنی مرضی سے آئی تھیں۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے مکرگیا
اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔
مجرم ظاہر جعفر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے سی سی ٹی وی پر انحصار کیا، صرف ویڈیو چلا دینے سے جرم ثابت نہیں ہوتا، صرف ایس ون ایک آئٹم ہے جو ملزم سے میچ ہوا ہے مگر فارنزک کرنے والے سائنٹیفک آفیسر کو ٹرائل کورٹ نے گواہ کے طور پر نہیں بلایا۔
وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ موقع سے ڈھائی انچ کا بلیڈ اور ساڑھے 3 انچ کا دستہ ریکور ہوا ہے، اس کو آلۂ قتل تصور نہیں کیا جا سکتا، قانون کے مطابق 4 انچ کا بلیڈ ہونا چاہیے، گھر میں پستول بھی موجود تھا، قتل کے لیے وہ استعمال ہو سکتا تھا مگر نہیں کیا گیا۔
عدالتِ عالیہ نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
نور مقدم کا قتل
واضح رہے کہ 20 جولائی 2021 کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ سر دھڑ سے الگ تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد کا نجی مال سیل، دروازے پر نوٹس لگا دیا
اسلام آباد کے نجی مال کو سیل کر کے دروازے پر نوٹس لگا دیا گیا۔
-
حکومت کا ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ
حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اختیارات میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-
کراچی، شاہین فورس کے اہلکار کا قتل، کیس کی مزید تفتیش CTD کے حوالے کرنیکا فیصلہ
پولیس حکام کی جانب سے کراچی میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کیس کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
ایم کیوایم پاکستان کےوفدکی گورنرسندھ سےملاقات کی اندرونی کہانی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
-
عمر فاروق ظہور کا نام ECL سے نہ نکالنے پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
لاہور ہائی کورٹ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پرتوہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
-
ڈاکٹر نوشاد شیخ کا پی ایم سی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے اپنے عہدے سے باقاعدہ استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا دیا ہے۔
-
بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
-
اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔
-
فضائی آلودگی دنیا میں 70لاکھ، پاکستان میں سوا لاکھ سالانہ اموات کا سبب
ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ افراد جبکہ پاکستان میں 1 لاکھ 28 ہزار افراد لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔
-
ایڈمنسٹریٹر لگوانے کیلئے MQM اب PPP سے منتیں کر رہی ہے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اب پیپلز پارٹی سے منتیں کر رہی ہے کہ ہمارا ایڈمنسٹریٹر لگوا دو۔
-
وزیر مملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی گئی
جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس تاج علی خان نے کہا ہے کہ وزیرمملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی ہے، پشاور میں گیس سپلائی یومیہ 7 کروڑ کیوبک فٹ سے بڑھا کر ساڑھے 9 کروڑ کر دی گئی ہے۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اسپیشل مصور نے تحفے میں کیا دیا؟
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی۔
-
ارشد شریف قتل پر عدالتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔
-
از خود نوٹس کیس: ارشد شریف کے قتل کی FIR آج رات تک درج کرنے کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دے دیا۔
-
حلیم عادل کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل کے خلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے دیگر اہل خانہ کو بھی ہراساں کرنے سے روک دیا۔
-
توہینِ الیکشن کمیشن کیس، PTI قیادت کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے وقفہ کر دیا۔