
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پر نورالحق قادری کے عورت مارچ پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو لکھے خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے،آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کریں گے؟
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی، ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، خواتین کے عالمی دن کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف جینڈر اسٹیریو ٹائپ اور تعصبات کیخلاف شعور بیدار کرنا ہے۔
Table of Contents
عورت مارچ پر پابندی لگائی جائے، نورالحق قادری کا عمران خان کو خط
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جاری
سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جاری اور جمع کروانے کا آج پہلا دن ہے، تاحال 8 کاغذات نامزدگی جاری ہوچکے ہیں۔
-
تحریک انصاف سندھ کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے
-
لاڑکانہ جیل سے متعلق اہم خط نظر انداز
لاڑکانہ جیل سے متعلق آئی جی جیل کو لکھا گیا اہم خط کئی ماہ گزرنے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا۔
-
پاکستان آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، قانون کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، میرے والد اور والدہ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل اسی لاہور ہائیکورٹ میں ہوا۔
-
عمران خان کی پاکستان کے دورے پر آئے بل گیٹس سے ملاقات
پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ جاری
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کا الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
-
کراچی پولیس چیف کا تفتیشی افسران کی جزا و سزا کا نظام فعال کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں تفتیشی افسران کے لیے جزا و سزا کا نظام فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
اسکالر شپس کا نیا نظام لا رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ طلباء کی شکایات پر اسکالر شپس کا نیا نظام لا رہے ہیں، دوران تعلیم اسکالر شپس بند ہونے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا تھا، اقتدار میں آنے کے بعد اندازہ نہیں تھا کہ کتنی اسکالر شپس دینی ہیں۔
-
عورت مارچ پر پابندی لگائی جائے، نورالحق قادری کا عمران خان کو خط
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
-
کمزور معاشی ملک کی بات کوئی نہیں سنتا، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معاشی طور پر کمزور ملک کی گزارشات دنیا نہ سنتی ہے اور نہ سمجھتی ہے
-
ڈھائی ماہ بعد کھلنے والے CNG پمپس پھر بند
کراچی میں ڈھائی ماہ بعد کھلنے والے سی این جی پمپس پھر بند ہوگئے۔
-
ڈکیتی، ریپ میں ملوث ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا
کراچی پولیس کو سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی اور ریپ کیس میں ملوث ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مل گیا۔
-
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ: شفقت محمود، اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزراء شفقت محمود، اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
سندھ پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری تیار
سندھ پولیس کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری تیار کر لی گئی، جس میں آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈ کی سفارش کی گئی ہے۔
-
کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
-
کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 40 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں آج 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 40 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔