Categories
Breaking news

نوجوان کرکٹرز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے، اعجاز احمد

Advertisement
Advertisement

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے۔اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقا اور انگلینڈ میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑیوں کے نام کچھ وجوہات کی بنیاد پر پہلے بھیجنا پڑے۔اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کئی پرفارمرز کے نام رہ گئے ہیں، انہیں مستقبل میں ضرور موقع ملے گا، روحیل نذیر اور حیدر علی کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے متعلق مزید کہا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمران رفیق میں بہت پوٹینشل ہے، قاسم اکرم مستقبل میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسا کھلاڑی ثابت ہو گا۔اعجاز احمد نے کہا ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر علی اسفند سے بڑی امیدیں ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *