
نوبیل امن انعام کیلئے نامزد ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے۔
Table of Contents
پاکستان کے محمد امجد ثاقب نے رامن مگسے سے ایوارڈ اپنے نام کرلیا
انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے محمد امجد ثاقب کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ رواں مالی سال 40 ارب روپے بلاسود قرض کا ہدف پورا ہوگا، کم آمدن طبقےکیلئے ہمارے قرض میں نہ سروس چارجز ہیں، نہ سود۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ ایثار اور قربانی ہو بھیک اور گداگری نہ ہو تو خوبصورت معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ہم نے سوچا بہت بڑا صدقات فنڈ بنےجس میں لوگ عطیات دیں ، فنڈ دیانت داری سے مستحق افراد کو تقسیم کرےاور سود نہ لے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنا ایوارڈ کس کے نام کیا؟
نوبیل طرز پر ایشیائی رامن مگسے ایوارڈ حاصل کرنے والے ’اخوت‘ کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنا ایوارڈ پاکستان اور پاکستانیوں کے نام کردیا۔
انہوں نے کہا کہ قرض حسنہ کا پروگرام چند ہزار روپے سے کام شروع کیا تھا، آج 162ارب سے قرض حسنہ کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا ، پورے ملک سے پچاس لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیا گیا ہے ، اصل کریڈٹ ان دیانتدار افراد کو جاتا ہے جنہوں نے قرضے لیے اور 99.99 فیصدکی شرح سے واپس کیے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ مجموعی طور پر ڈھائی تین کروڑ افراد قرض حسنہ کی برکات سے مستفید ہوئے ، اخوت انسانیت کیلئے فلاح و بہبود کا مکمل نظام ہے ، اسی فلسفے کے تحت اخوت کو چلایا جا رہا ہے ، سرمایہ دارنہ نظام نے اعتماد اور بھروسہ چھینا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سماجی شخصیت اور سود کے بغیر چلنے والے ملک کے سب سے بڑے مائیکروفنانس پروگرام اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبیل امن انعام کیلئے نامز کیا گیا ہے۔
ان کا نام غربت کے خاتمے کیلئے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا گیا ۔
نوبل امن انعام 2022 کے لئے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
امریکی FBI نے مقتولہ وجیہہ سواتی کے موبائل فونز عدالت میں جمع کرا دیے
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس میں امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں مقتولہ کے ذاتی موبائل فون جمع کرا دیے۔
-
خیبر پختونخوا: MPA کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
دہرے قتل کے ملزم، رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
-
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت سامنے آگئی
-
کراچی: شہری نے لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، 2 ہلاک
کراچی کے سُپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب ایک شہری نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔
-
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید
پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری متوقع ہے
-
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
-
کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے، سحری اور افطار میں بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے
-
پاکستان کی IMF کو پیٹرول مہنگا کرنے کی یقین دہانی
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔
-
وزارتِ اطلاعات کی امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی گئی خبر کی تردید
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔
-
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہے: پاور ڈویژن
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے۔
-
15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، وزیر اعظم کا اظہار تشویش
پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا
-
پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، عبد القادر پٹیل
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو کیس آیا اس علاقے کو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائے گی
-
مختلف شہروں میں یومِ علیؓ کے جلوس
یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس برپا کی جا رہی ہیں۔
-
کوئٹہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر اجلاس
کوئٹہ میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق اجلاس ہوا۔
-
امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم
امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔