Categories
Breaking news

نواز شریف کے گردے میں پتھری کی تصدیق، ڈاکٹر عدنان

Advertisement
نواز شریف کے گردے میں پتھری کی تصدیق، ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ لیگی قائد کے گردے میں پتھری کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل گردے میں تکلیف کے باعث نواز شریف کو ویسٹ لندن اسپتال لے جایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلڈ ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال کا وزٹ کیا تھا۔

Table of Contents

x
Advertisement

تاہم یہی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کا کئی بار گردوں کا اسکین اور معائنہ ہوا ہے۔

نواز شریف کو گردے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل…

ان کا کہنا تھا کہ اسکین اور معائنے سے نواز شریف کے گردے میں پتھری کنفرم ہوئی ہے جبکہ رپورٹس میں نواز شریف کے گردے کے نارمل کام نہ کرنے کی بھی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج انڈورلوجسٹس کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو مزید علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *