Categories
Breaking news

نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق ق لیگ میں شامل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے شمولیت کا اعلان چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے پروجیکٹ کو کوئی نہیں روک نہیں سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹر کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے کو استعمال کر کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں ہوتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے، مل کر حل کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *