سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے فون کے بعد سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فون پر موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

Table of Contents
نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون
مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ بھرپور طریقے سے ہو گا، صدارتی آرڈیننس تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
- نواز شریف اور فضل الرحمٰن کا زرداری کو فون ،بیٹی کی شادی پر مبارکباد
- فضل الرحمٰن کا اچانک نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطہ
ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دھرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
جو وکیل عدالت میں پیش ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی: IHC بار
وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء کو خبر دار کیا گیا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
-
ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہماری بات ہوئی ہے، ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔
-
نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
-
کرسٹل ٹن پیک میں بذریعہ کوریئر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شاہراہِ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ٹن پیک میں کوریئر کے ذریعے کرسٹل بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب میں PTI کے رابطوں میں تیزی
پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آگئی، حکومتی جماعت پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرُامید ہے، پنجاب سے سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آگئے۔
-
سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس، نیب متاثرین پھٹ پڑے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے، کہا کہ ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔
-
دنیا: کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 78 لاکھ سے متجاوز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔
-
پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی: عثمان بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی۔
-
ویڈیو اسکینڈل، عمران خان نے پارٹی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء کے انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔
-
وزیرِاعظم عمران خان کی وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
-
اسلام آباد: احتجاجی ملازمین پریس کلب روانہ
سرکاری ملازمین سیکریٹریٹ چوک سے پریس کلب کی طرف روانہ ہو گئے، جس کے بعد شاہراہِ دستور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
-
ہائیکورٹ پر حملہ، گرفتار وکلاء انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہائی کورٹ پر دھاوے کے الزام میں گرفتار وکلاء کو پولیس نے پیش کر دیا۔
-
علی سدپارہ کی تلاش ،جدید آلات کی مدد سے سرچ آپریشن شروع
علی سدپارہ سمیت دیگر دو کوہ پیماؤں کی تلاش میں جدید آلات کی مدد سے آج دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
-
بھارت کے 5 اگست کے اقدامات غیرقانونی ہیں، شبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات غیر قانونی ہیں۔
-
ویڈیو اسکینڈل پر پی ٹی آئی کا دعوی پارسائی ہے، سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل پر پاکستان تحریک انصاف کا دعوی پارسائی ہے۔
-
کیماڑی میں اموات کا معاملہ، سیپا رپورٹ میں گیس اخراج کی تصدیق
کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت پر سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی جس میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے۔