Categories
Breaking news

نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملنے کے بعد ن لیگ نے بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ کرلیا

نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملنے کے بعد ن لیگ نے بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ کرلیا

اسلام آبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملتے ہی پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت ہٹاؤ ، ملک بچاؤ تحریک پر ایک ساتھ ہیں۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحاریک پر وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کی جائیں گی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں واپسی کی دعوت بھی دی۔

اسرائیل میں شادی کرنے والے فلسطینیوں پر پابندی کا بل

دوسری جانب شہباز شریف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے، دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ شہباز شریف سربراہ پی ڈی ایم کو پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اِن ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں شہباز شریف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے اپنی جماعت کو انِ ‏ہاؤس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔بعض لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ ایک ہوں تو انِ ہاؤس تبدیلی مشکل نہیں ہو گی، دونوں میں اس ‏وقت نئی حکومت کی مدت پر بات چیت جاری ہے ، امیدہے آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی اتفاق رائے جلد ہو ‏گا۔

بلدیاتی الیکشن سے پہلے پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کا فیصلہ

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *