Categories
Breaking news

نواز شریف کی خرم دستگیر کو بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت

نواز شریف کی خرم دستگیر کو بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجلی قیمت سے متعلق بڑی ہدایت دے دی۔

لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ نواز شریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے متعلق منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔

وفاق نے توانائی بچت پر ہنگامی پلان تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت سے متعلق بڑے فیصلوں پر مشتمل پلان تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہدایت کی کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنایا جائے، جس کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ دوران ملاقات نواز شریف کو رینیوبل انرجی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں اور ملک کو ترقی کے موٹروے پر ڈالیں۔

وفاقی وزیر نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ ابھی تک تو غالب امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی قائم رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *