Categories
Breaking news

نواز شریف کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے انھیں نشانِ عبرت بنانا چاہئے: فواد چوہدری

Advertisement

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدریوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔

Today police deptt Conducted trial and demo of the first mobile police stations in #Quetta city. pic.twitter.com/t6CIhJkpgE

— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) August 21, 2020

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری کرانا بھی درست فیصلہ ہے اور ان کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی کے بیانیہ اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *