Categories
Breaking news

نواز شریف کو 10 سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری

نواز شریف کو 10 سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال تک ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم انہیں عام کیٹگری کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم اب کسی بھی وقت پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا جس کے باعث وہ بے وطن شخص کے طور پر برطانیہ میں رہ رہے تھے۔

دعا زہرہ مل گئی ، کس نوجوان سے نکاح کیا ہے ؟ پولیس نے نام کی تصدیق کر دی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.