
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے روک دیا، تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں ۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شال نےتیار کی ہے اور اسے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔
نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اینجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں،اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، وہ ابھی اپنی ادویات جاری رکھیں۔
رپورٹ میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کلثوم نوازکی وفات کے بعدنواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں،وہ ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھیں، چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاؤکے اقدامات بھی کریں۔
میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں ، کورونا کے سبب ان کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے اور ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر فیاض شال کا مزید کہنا ہے کہ جب تک نواز شریف کی کرونری اینجیوگرافی نہیں ہوجاتی وہ صحت سینٹر کے قریب ہی رہیں،ادویات لیتے رہیں، اس کے علاوہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، چوہدری شجاعت
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔
-
حکمرانوں کا انجام اشرف غنی جیسا ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت ناجائز ہی نہیں، انتہائی نالائق ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا،جب ہم میدان میں اتریں گے تو حکمراں بھاگ جائیں گے۔
-
الیکشن کمیشن نے MPA شاہ محمد کو نااہل کر دیا
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کے لیے نااہل کر دیا۔
-
دعا منگی کیس، مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے بڑے اقدامات
دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کا ملزم زوہیب قریشی گزشتہ دنوں پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا
-
نیپرا میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی، فیصلہ بعدمیں جاری ہو گا۔
-
صحت کارڈ حکومت پاکستان کا ہے، PTIپرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا، سینیٹر سعدیہ عباسی
سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ حکومت پاکستان کے خزانے سے ہے تو پی ٹی آئی کے پرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا۔
-
فیصلے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں: وسیم اختر
ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عوام دوست فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
-
شاہ محمود آج دلاور خان گروپ کا ترجمان بنا ، یوسف رضا گیلانی
سینیٹر یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ وزیرخارجہ نے ملک کا تشخص خراب کیا ہے ، آج شاہ محمود دلاور خان گروپ کا ترجمان بنا تھا ، کہا تھا کہ وہ ایوان میں پالیسی بیان دینا چاہتے ہیں۔
-
آج سے انسداد کورونا کی نئی مہم شروع کررہے ہیں، عذرا پیچوہو
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ آج سے انسداد کورونا کی نئی مہم شروع کررہے ہیں، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ: MQM نے عدالت سے رجوع کر لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے مقامی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
نیب نے ہر ایک پر دہشت پھیلا رکھی ہے، جسٹس عمر عطاء بندیال
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریاض نور اور دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کالعدم کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کے دوران نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ نیب نے ہر ایک پر دہشت پھیلا رکھی ہے۔
-
چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز اور بار کے نمائندے شریک ہوئے۔
-
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا مزید 2 روز کلاسز کا بائیکاٹ کرنیکا فیصلہ
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سیکریٹری بورڈز و جامعات کے رویئے کے خلاف مزید دو روز کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل کے لیے جمعرات کو جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
-
گیلانی کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، یہ کرسی سے چپکے رہیں گے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہاکہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، یہ کرسی سے چپکے رہیں گے۔
-
عوام کی بڑی تعداد بوسٹر لگوا چکی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے، عوام کی بڑی تعداد بوسٹر لگوا چکی ہے۔
-
ملک میں گیس کا نہیں، حکومت کا بحران ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس کا بحران نہیں، ملک میں حکومت کا بحران ہے، وفاقی حکومت نے بروقت گیس امپورٹ نہیں کرائی، گیس کی تقسیم پر آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے وہاں پر گیس نہیں۔