Categories
Breaking news

نواز شریف کو لانےکے لیے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لانےکے لیے برطانوی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، نوازشریف نے صحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام کی توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے، برطانیہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کا حق ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، نواز شریف علاج کے لیے وزٹ ویزا پر برطانیہ گئے ہیں، برطانوی قانون کے مطابق کوئی شخص وزٹ ویزہ پر6 ماہ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔

وزارت داخلہ نواز شریف کو مکمل سیکیورٹی دینے کےلیے تیار ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل مجرمان کا معاہدہ قریب ہے، اپوزیشن عمران خان کےلیے تر نوالہ ہے، ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف بیمار نہیں تندرست ہیں وہ خود کو عدالت کے سامنےپیش کریں، اگر عدالت نواز شریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان کا خطرہ ہے ہم انہیں تحفظ دیں گے، نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *