
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جب آنا ہو گا تو وہ خود اعلان کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ وہ اپنا علاج مکمل کرا کر واپس آئیں، بچے بچے کو پتا ہے کہ ان کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ادارے یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کی گفتگو میں شامل نہیں، نواز شریف ڈیل کرنے، ڈیل کی گفتگو یا کسی تحریک کا حصہ بننے کو تیار نہیں، انہوں نے اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنے کا سیاسی بیانیہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پنڈی میں کوئی ملاقاتیں نہیں ہیں، شہباز شریف قطعاً کسی ڈیل یا سازش کا نہ حصہ تھے نہ ہیں نہ بننے کو تیار ہیں، ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت کو کسی صوبے، شہر میں مضبوط کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں، اگر یہ بات ہے تو اسی طرح سے ہے، غیب کا حال اللّٰہ کی ذات جانتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کا وزیراعظم میاں نواز شریف ہی ہے، رکاوٹیں، قدغنیں دور ہوجائیں گی اور وہ چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وہ بات صحیح ثابت ہونے جارہی ہے جو مولانافضل الرحمٰن کرتے ہیں، کہ یہ آدمی کسی غیرملکی ایجنڈے پر ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، انہوں نے انسانیت کے نام پر فنڈز اکٹھے کر کے خوردبرد کیا ہے، لوگوں کو آٹے، چینی اور ادویات کی مد میں لوٹا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ توشہ خانہ کی 10کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، اب وہ تلاشی بھی نہیں دے رہے، ان لوگوں نے عوام کی جیب سے پیسہ نکالا ہے، ادویات، چینی اور آٹا کی مد میں لوگوں کو لوٹا ہے، دس کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے، اب تلاشی نہیں دے رہے۔
رہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن کمپنیوں سے فنڈنگ اکٹھی کی ہے، انہیں ٹھیکے بھی دیئے جارہے ہیں، چندے بھی لئے جارہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ لوگ اسے گریبان سے پکڑ کر نکالیں، لوگوں کو چور چور کہا اور اب خود چور ثابت ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی کرپشن لوگوں کے سامنے عیاں ہوگئی ہے، اس کا گریبان ہوگا اور لوگوں کا ہاتھ ہوگا، اس کے پاس ملک پر مزید مسلط رہنے کا جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہئے، کوئی غلطی کا اعتراف کرے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہوگی، ریکارڈنگ کرنے کی استعداد ایجنسیاں رکھتی ہیں، پرائیویٹ گفتگو کو ریکارڈ کرنا جرم ہے، ٹیپ حکومت نے وائرل کی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز رشید صاحب بہت ہی شریف النفس آدمی ہیں، انہوں نے کہا کہ کتے بھونکنے کیلئے بٹھائے ہیں، یہ ہماری محاورتی زبان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ دبئی سے ووٹنگ کرکٹ کلب سےپی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، یہ تفصیلات 2013ء تک ہیں، اس کے بعد دھرنا بھی چلا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ کلب سے کس حد تک فنڈنگ ہوئی ۔
-
کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیما گل حسن جناح اسپتال کراچی میں داخل
کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما گل حسن کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ اعلاج ہیں۔
-
فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔
-
فیکٹری ایریا سے اغواء 4 بچیاں بازیاب
لاہور میں فیکٹری ایریا کی حدود سے اغواء چاروں بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
-
حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
-
احسن اقبال کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک کی سالمیت ختم کررہی ہے، ہر پاکستانی اسٹیٹ بینک کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع
ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کئی روز سے گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بوندا باندی اور بارش شروع ہو گئی۔
-
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے 2 مبینہ اجرتی قاتل گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 روز قبل سگے بھائیوں سمیت 3 شہریوں پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
-
نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم
سپریم کورٹ نے تحریری معافی مانگنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 بہنوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا سے4 بہنوں کے اغواء کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
-
شاہ محمود قریشی سے کرسچن ٹرنر کی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی
-
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 9.23 فیصد ہو گئی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 23 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
-
کراچی: کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف
کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے
-
سندھ کے 3 وفاقی وزراءکا بلدیاتی ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار
کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 3 وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات میں سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں
-
قوم کا پیسہ بچانے پر وزیراعظم کی وزیر مواصلات اور NHA کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر ِمواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔