Categories
Breaking news

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں مفرور اور اشتہاری قرار دیا گیا ہے، دونوں ریفرنسز کے الگ الگ تحریری حکم نامے جاری کیے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف اشتہاری قرار، مچلکے ضبط، ضامنوں کو طلبی کا نوٹس، مریم کی اپیل کی سماعت بدھ کو

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ) اسلام…

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ضامنوں راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، دونوں ضامن 9 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور مچلکے ضبط سمیت ضامنوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *