Categories
Breaking news

نواز شریف کا شہباز سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار

نواز شریف کا شہباز سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صحافیوں کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دعا کریں اللّٰہ تعالی معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے، اس وقت ملک مشکل میں ہے۔

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع

ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز شریف بھی موجود تھے، جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قبل ازیں لندن میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے دو روز میں دوسری ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *