Categories
Breaking news

نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، قاسم سوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا ہے کہ جو عدالتوں سے نااہل ہوا ہو، اس کا اپنا مستقبل کیا ہوگا، آج نواز شریف نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نئی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لئے جاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس طرح کورونا سے نمٹے اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں جبکہ دنیا میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہاں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے ان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی بلوچستان کے نئے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان نے جو منصوبے دیئے ہیں وہ پانچ سالہ نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں دس ڈیموں کے منصوبے شروع کئے ہیں، ملک میں شروع کئے گئے منصوبے عوام کے لئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قاسم خان سوری کو پی ٹی آئی بلوچستان کا نیا صدر نامزد کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.