Categories
Breaking news

نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی: مریم نواز

Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، نواز شریف ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیروں کے اوپر گیدڑ کی قیادت آگئی تو آپ پھر اپن امقدمہ ہار جائیں گے، جی بی کے شیروں کی قیادت صرف ایک شیر ہی کرسکتا ہے، اندازہ ہے گانچھے کے ہر گھر میں اندھیرا ہے مہنگائی ہے، سہولتیں میسر نہیں، ووٹ چوروں کے آگے جھکنا نہیں ہے، اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوٹوں کو دریا میں بہا دیں، ووٹ نہ دیں، ووٹ چور نے آکرجو اعلان کیا اس اعلان کی اب کوئی حیثیت نہیں، جی بی میں نوازشریف نے کام کیا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ اس پر بھی اپنی مہرلگا دینگے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جو نمائندہ آپ کے ووٹ کو بیچ کردباؤ کاسامنا نہیں کرسکتا آپ کی خدمت کیا کرے گا، جو لوٹے ہیں وہ تھوڑاسا بھی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے، نوازشریف نے تین سال جی بی کو صوبہ بنانے کے لئےکام کیا، والد کی طرح میں بھی جی بی کی خدمت کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے حق کے لئے اورغربت کےخاتمے کیلئے آواز اٹھاؤں گی، جی بی کا سربلند ہوتا ہے تو پاکستان کا سر فخرسے بلند ہوتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *