Categories
Breaking news

نواز شریف علاج مکمل ہونے پر ہی واپس آئیں گے، مریم اورنگزیب

نواز شریف علاج مکمل ہونے پر ہی واپس آئیں گے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) ترجمان کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹر کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پراور عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بیرون ملک اپنا علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر ہی واپس آئیں گے۔

وقت میٹرو ٹرین، صحت کارڈ ہی نہیں اور بہت کچھ بتائے گا، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دے دیا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھاکہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف روز بیان دینا حکمرانوں کے بوکھلانے کا ثبوت ہے۔

پرویز رشید کے نئے سال کی آمد پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے وار

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وزیراعظم پر تنقید کے وار کردیے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بیان حلفی پر کارروائی کا کہنا، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ، عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *