Categories
Breaking news

نواز شریف خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا: فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان —فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان —فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہے، ان کی منزل جیل ہے، وہ خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے پر خوشی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، ان کے جھوٹوں کی فہرست موجود ہے، نواز شریف نے ہمارے دھرنے پر جھوٹ بولا کہ ہم نے فوج کو ثالثی کا نہیں کہا۔

نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہونگے: جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتخابات پتہ نہیں کب ہوں، نواز شریف ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کا ایک اور جھوٹ کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں وہ بھی سامنے آ گیا، ان کے خلاف کرپشن کیس عدالتوں میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساراکام عمران خان نے نہیں کرنا، نواز شریف کے پاس لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے آج بھی دکھا دیں، حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے جو ممکن ہوا وہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی، نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی دیا تھا۔

نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دیا، فیصل جاوید

فیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف کو طبی بنیادوں پر باہر بھیجا ان کے کیسز ختم نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عمران خان سے جیسے ہی این آر او ملے گا واپس آ جائیں گے، ہم اپنی کارکردگی کی وجہ سے 2023ء میں ہونے والا الیکشن جیتیں گے۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں گڈ گورننس کی بنیاد پر ہی دوسری مدت کے لیے ہماری حکومت بنی، عمران خان نے اگر بہتر معاشی اقدامات نہ کیے ہوتے تو آج ڈالر 250 روپے کا ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *