Categories
Breaking news

نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ سے تعلق توڑ دیا دو سینئر رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ میں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ مسترد کردیا گیا، سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف سے تعلق جوڑ لیا، جس کا سبب ن لیگی قیادت کا ملک مخالف بیانیہ بتایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا کی اعوان برادری کے ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق اعوان برادری کے ملک مظہر اعوان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے ن لیگی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانیے سے تنگ آکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *