Categories
Breaking news

نواز شریف، مریم نواز، عمران خان صحت کارڈ کیلئے اہل قرار

نواز شریف، مریم نواز، عمران خان صحت کارڈ کیلئے اہل قرار

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، اُن کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیدیا۔

پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت انصاف کارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔

صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے حوالے سے ٹال فری نمبر 8500 سے باقاعدہ تصدیق کی جاسکتی ہے۔

ٹال فری نمبر کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بمعہ ایک فرد کے صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان بطور خاندان کے سربراہ بمعہ 2 افراد کے صحت کارڈ لےلیے اہل ہیں۔

ٹال فری نمبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اہل ہیں، انہیں بمعہ 4 افراد کے صحت کارڈ کےلیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 3 افراد سمیت خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کےلیے اہل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *