Categories
Breaking news

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے: فواد چوہدری

Advertisement

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر  سائنس  اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدریوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے، رپورٹ سے تاثر ملا کورونا کے نیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے ، میڈیکل رپورٹ میں علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی، رپورٹ میں بتایاگیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا مناسب نہیں، رپورٹ سے تاثرملا کورونا کے نیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا، عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کےساتھ۔

نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے جمع کرائ گئ میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے، علاج شروع نہ کنے کی وجہ بتائ گئ ہے کہ کرونا کی وجہ سے ہسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں لہذا٘ جب کرونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائیگا تو علاج شروع ہو گا، “عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ”۔۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2020

گذشتہ روز میاں نواز شریف کی 26 جون 2020 کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی جان کو شوگر اور پلیٹ لیٹس کے مسئلے کی وجہ سے خطرہ ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے رہتے ہیں، اگر اس حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع کیا گیا تو وہ کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو اگر کورونا ہو گیا تو پھر ان کا بچنا مشکل ہے، اس لیے اس صورت حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *