
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہم واپس لے کر آئیں گے، انہوں نے خود کبھی واپس نہیں آنا ،معاملے پر برطانیہ کے ساتھ مل کر قانون سازی کررہے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی کے اسی سیشن میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامی پالیسی پر تمام سول اور عسکری ادارے اور وزارتیں متفق ہیں، قومی سلامتی پالیسی عوام کے لیئے بھی ریلیز کی جائے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ اس پر بحث ہو اور لوگ اپنی رائے کا اظہار کریں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے، ڈی اے پی کھاد ہم درآمد کرتے ہیں، کھاد بحران سے نمٹنے کیلئے کھاد پلانٹ کو گیس فراہم کی، کھاد کی مصنوعی قلت میں 48 گھنٹوں میں بہتری آجائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کھاد کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں، کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کا حکم دیا ہے، سیاستدانوں کے خاندانوں کے اثاثے ہمارے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ محمود مانڈوی والا کو چیئرمین ای سی پی بورڈ مقرر کرنے کی منظوری دی ہے، انٹر بورڈ کمیشن ایکٹ 2021 کے مسودہ کی منظوری دی ہے، جبکہ ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کیلئے کیا کیا نہیں کیا گیا، ناظم جوکھیو قتل تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانےکی منظوری دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیوبا کو کورونا کی مد میں 23 ملین روپے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، کورونا کا پہلا کیس آیا تو ہم ہر چیز امپورٹ کرتے تھے، آج پاکستان کووڈ سے متعلق میڈیکل سامان کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتوں کو اختیار دیا گیا ہے وہ خالی اسامیوں پر چھ ماہ کیلئے لوگ بھرتی کرسکتے ہیں۔
اپوزیشن کی تنقید پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ یہ تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت نہیں ہوگی، پہلی بار مولانا فضل الرحمٰن کاٹھ کباڑ لے کر اسلام آباد آگئے تھے، حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں، یہ سیسلین مافیا ہے، عدالتوں کو دباؤ میں لاکر اپنے حق میں فیصلہ کرانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ منی بجٹ نہیں، یہ ایڈجسٹمنٹ ہے، آئی ایم ایف میں نہیں جائیں تو اپوزیشن متبادل دیدے۔
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد پاکستان کے عام شہری کو تحفظ پہنچانا ہے، معید یوسف
معید یوسف نے اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مقصد پاکستان کے عام شہری کو تحفظ پہنچانا ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ہم عوام پر خرچ کرسکیں گے، قومی سلامتی پالیسی کا 2014ء سے سلسلہ شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری لیڈر شپ نے مل کر کام کیا، آج جو مسودہ منظور ہوا ہے اس پر تمام اداروں کا اتفاق ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ماہ قومی سلامتی پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتہ میں قومی سلامتی پالیسی کو پبلک کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
نواز کا نام عمران کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام آج وزیر اعظم عمران خان کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے
-
قبضہ کرنا ہو تو قبر بنا لیتے ہیں، جھنڈے لگا دیتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کڈنی ہل پارک میں مسجد کی تعمیر کا دیا گیا لائسنس منسوخ کردیا، ریمارکس دیئے کہ قبضہ کرنا ہوتو قبر بنا لیتے ہیں، جھنڈے لگا دیتے ہیں، گدھا گاڑی کھڑی کردیتے ہیں، کڈنی ہل پارک پرپختہ تعمیرات نہیں کی جاسکتیں۔
-
حکومت قوم کو غذائی قلت کا تحفہ دینے جارہی ہے، حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گیس بحران اور مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے
-
سپرہائی وے پولیس کی کارروائی ، 2 دہشتگرد گرفتار
تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیےجن کے قبضے سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک 30 بور پستول برآمد کیا ہے۔
-
وکیل ہی وہ ملا تھا جو چھٹی پر ہے، چیف جسٹس کا چیئرمین سوسائٹی سے مکالمہ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس پر چیئرمین کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی درخواست پر سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے سماجی کارکن عنبر علی بھائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد میں ہونے والی آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ، چیف جسٹس نے چیئرمین سوسائٹی سے مکالمہ ، کہاکہ آپ کو وکیل ہی وہ ملا تھا جو چھٹی پر ہے۔
-
منی بجٹ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘ کی عملی تفسیر ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ منی بجٹ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘ کی عملی تفسیر ہے، حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے
-
اگر نواز شریف آتے ہیں تو پنجاب کی جیلیں اُنکا انتظار کر رہی ہیں،فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے ان کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے، اگر نواز شریف آتے ہیں تو پنجاب کی جیلیں نواز شریف کا انتظار کر رہی ہیں۔
-
نسلہ ٹاور تعمیر کی منظوری دینے والوں کیخلاف تفتیش شروع
نسلہ ٹاور تعمیر کرنے کی منظوری دینے والوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
-
اسد عمر کی مراد سعید کو شاباشی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے وزیر برائے مواصلات کو 3 سال میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن پر شاباشی دی۔
-
کراچی: طارق روڈ کی مدینہ مسجد کی جگہ پارک بحال کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے طارق روڈ کے قریب واقعے مدینہ مسجد کی جگہ پر ایک ہفتے میں پارک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
-
شیری رحمٰن کا روپے کی گرتی قدر پر اظہار تشویش
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے
-
چیف الیکشن کمشنر کا DPO بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
چیف الیکشن کمشنر نے بکا خیل بنوں میں قبل از انتخابات دھاندلی کے کیس میں جمع کروائی گئی ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا
-
کراچی میں قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا کا گرین لائن بس پر سفر
قونصل جنرل جاپان برائے کراچی توشی کازو ایسومورا نے اپنے عملے کے ہمراہ حال ہی میں شروع ہونے والی گرین لائن بس سروس پر سفر کیا۔
-
فواد چوہدری عدالت میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوجائیں، وکیل رانا شمیم
سابق چیف جج رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے اس حلف نامے اور اس میں لکھے ہوئے کو مان لیا ہے، فواد چوہدری نے جو بیان دیا ہے اس پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔
-
رانا شمیم نے فواد چوہدری کے الزام کی تردید کردی
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔
-
مئیر بنوں کی نشست، الیکشن کمیشن نے آر او سے تحریری رپورٹ طلب کرلی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آر او صاحب، آپ کی باتیں پریشان کن ہیں، یہ تو آپ کے خلاف چارج شیٹ ہے، سارا دن یہ ہوتا رہا اور آپ نے پولنگ جاری رکھی