Categories
Breaking news

نوازشریف مودی کےایجنڈےپرگامزن ہیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری

Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بے وفائی کی وجہ سے لوگ ان کو چھوڑ کر گئے، ڈسنا ان کی فطرت میں شامل ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کہا بلوچستان کے لوگ آپ سے ناراض ہیں، نوازشریف کو بتایا لوگ کہتے ہیں آپ مفاد حاصل کرنے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں، انہوں نے ہر اس شخص کو نقصان پہنچایا جس نے اس کے ساتھ اچھائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ اور غوث علی شاہ کی مثال سب کے سامنے ہے، 2018 میں ن لیگ کا ٹکٹ لینے کو کوئی تیار نہیں تھا، میں نے اور جنرل قادر نے ن لیگ کا ٹکٹ لیا، ہم جب ن لیگ میں شامل ہوئے تو بلوچستان میں اسے کوئی پوچھتا نہیں تھا۔

ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے ایک رات پہلے شہنشاہ عالم فیصلہ کررہے تھے کون اسٹیج پر بیٹھے گا کون نہیں، نوازشریف سن لو ۔بلوچستان ہمارا ہے، ہم تمہیں دکھائیں گے بلوچستان تمھارا ہے یا بلوچوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھگوڑا بن کر لندن میں بیٹھ گیا ہے، نوازشریف آپ مودی کےایجنڈےپرگامزن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے سابق لیگی رہنما عبد القادر بلوچ نے کہا تھا کہ میں اپنے چیف کے خلاف کوئی بات نہیں سُن سکتا، آج جو بھی عزت ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے، آئندہ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *