Categories
Breaking news

نوازشریف اور آصف زرداری پر اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد نہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (دوست نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری پر اوور سیز پاکستانیوں کو اعتماد نہیں، اس لیے دونوں جماعتیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات سے باہر رکھنا چاہتی ہیں۔ آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ عاصم رؤف کی بطورچیئر مین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی، کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی ہرصورت میں اوور سیز پاکستانیوں کو انتخابی نظام سے باہر رکھنا چاہتی ہے۔ ہماری معیشت کی بہتری میں سمندر پارپاکستانیوں کا اہم کردار ہے، نوازشریف اورزرداری پراوورسیزپاکستانیوں کواعتماد نہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ کثیرتعدادمیں ترسیلات زرپاکستان میں آئیں۔ وہ تمام پاکستانی جن کے پاس شناختی کارڈ ہیں انہیں ووٹ رجسٹرکرانے کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکی حمایت کی۔ لکسمبرگ کی شہریت رکھنے والوں کو پاکستان کی شہریت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پارلیمان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، اصلاحات کی بات کرنی ہے تو پارلیمان کے اندر موجود جماعتیں بات کریں، فضل الرحمان، مریم نواز کو ہم اسٹیک ہولڈر نہیں سمجھتے، یہ لوگ توچاہیں کہ یہ نظام نہ چلے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف موثر قانون سازی کیلئے بل لا رہے ہیں، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021ء کی منظوری دے دی، سپریم کورٹ سٹاف ہاؤسنگ کالونی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے سوال نہیں کر سکتا کہ قانون آئینی ہے یا نہیں، قانون آئین سے متصادم ہے یا نہیں اسکے فیصلے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہے پارلیمان جو بھی قانون پاس کرے اس پرعملدرآمد کرے۔ اگرکسی نے سیاست کرنی ہے توالیکشن کمیشن جیسے ادارے کے بجائے اپنی جماعت بنائے

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے اس سال 7 کروڑافرادکوویکسین لگادیں۔ جب سے 18سال کےافرادکی ویکسی نیشن شروع ہوئی ہے تو ویکسی نیشن میں اضافہ ہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *