Categories
Breaking news

نواب شاہ؛ ایس ایچ او تعلقہ تھانہ پر شہریوں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

مورو میں غلط اطلاع پر، غلط گھر میں اور سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارنا نوابشاہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔

اہل خانہ نے ایس ایچ او تعلقہ تھانہ نوابشاہ اور پولیس اہل کاروں کو پکڑلیا۔ ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، پولیس اہل کاروں کو پکڑ لیا، مورو پولیس نے جان چھڑائی۔

مورو پولیس کے مطابق نوابشاہ تعلقہ تھانے کے ایس ایچ او جاوید اقبال نے چار پولیس اہلکاروں اور لیڈی اہل کار سمیت مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے گزشتہ شب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

گھر کے مکین نے الزام لگایا کہ پولیس ان کے گھر میں سادہ کپڑوں میں بغیر اطلاع کے داخل ہوئی، جبکہ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ غلط نشاندہی پر دوسرے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *