سندھ کے بڑے شہر نواب شاہ میں پیٹرول پمپ کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات کا رنگ دے کر مذہبی تنظیم کے رہنما کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 1 ملزم بھی مارا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے صورتِ حال واضح کر دی، جس کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ کے پیٹرول پمپ پر شاپ میں گزشتہ رات فائرنگ کی گئی تھی۔

فائرنگ سے مالک سلیم رحمانی جاں بحق اور ان کے بھائی وسیم رحمانی شدید زخمی ہوئے تھے۔
ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی کی واردات قرار دیا گیا تھا مگر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے صورتِ حال واضح ہو گئی ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا جس میں ایک مذہبی تنظیم کے مقامی رہنما کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
Table of Contents
نوابشاہ: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل
سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گیا، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاپ پر لوٹ مار نہیں کی گئی بلکہ مسلح دہشت گرد نے اسٹور میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔
مسلح شخص کے ساتھی کی فائرنگ سے اس کا اپنا ہی ساتھی دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت واجد میمن کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم سندھ ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: گلشن میں لاک ڈاؤن، عملدرآمد نہ ہونے کے برابر
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔
-
بلال یاسین پر حملے کیلئے ملزمان دوبارہ آئے مگر ان سے پستول نہ چلا: سابق کونسلر
مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر لاہور میں 1 روز قبل ہونے والے قاتلانہ حملے کے عینی شاہد سابق کونسلر میاں اکرم کا بیان سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں سے دوبارہ پستول نہیں چل سکا۔
-
لوگوں کی صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے بعد لوگوں کے صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے
-
سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے کو صحیح طرح سے فروغ نہیں دے سکے،ہمیں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
-
پنجاب میں اومی کرون کے کیسز 170 ہو گئے: یاسمین راشد
پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 170 ہو گئی، لاہور میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، جس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی ہے۔
-
بلال یاسین پر حملہ، پستول پر لگے نمبرز سے ملزمان کی چھیڑ چھاڑ کا انکشاف
مسلم لیگ نون کے رہنما و ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جن میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے پستول پر لگے نمبرز سے چھیڑ چھاڑ کی۔
-
کراچی: طارق روڈ کے پارک سے تجاوزات کا انہدام 75 فیصد مکمل
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ پر پارک کی بحالی کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن 75 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی: جماعتِ اسلامی کا دھرنا، کل سے خواتین بھی شرکت کریں گی
بلدیاتی قوانین کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری، پیر سے دھرنے میں خواتین کی شرکت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
-
ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، اسدعمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں
-
ملک میں موسم شدید سرد، غذر میں برفباری
ملک میں موسم شدید سرد ہوتا جا رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے سال کی پہلی برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
کراچی: سالِ نو کی پہلی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، زخمی ملزم گرفتار
کراچی کے سب سے بڑے موٹر سائیکل چورگروہ کھوکھر گروپ سے اے وی ایل سی کا مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران کھوکھر گروپ کے سر غنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔
-
کراچی: طارق روڈ کے پارک پر 10 دکانیں گرا دی گئیں
کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
-
پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔
-
جی بی، کے پی، بلوچستان میں بارش اور برف باری
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
-
ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری اداروں کے نام پر نہیں ہوں گی، سی ڈ ی اے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیز کے نام کی اجازت نہیں ہوگی۔
-
کراچی،طارق روڈ کے پارک سے تجاوزات کا انہدام شروع
کراچی میں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں طارق روڈ پر واقع پارک سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن نصف شب کو شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاع تک جاری تھا۔