
پاکستان نے 4 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت فیصل سلطان کہتے ہیں ہم نظر رکھیں گے کہ ناجائز منافع خوری نہ ہو۔
حکومت پاکستان نے کابینہ اجلاس میں وزارت صحت کی اپیل پر مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر نجی سیکٹر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین درآمد کیے جانے کے بعد من مرضی کے دام شہریوں کو فروخت کی اجازت دے دی۔
Table of Contents
x
Advertisement
قیمت کا تعین نہ ہونے کے سبب منافع خوری پر قابو کیسے ہو گا کہ سوال کے جواب میں ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کمپنیوں کو ڈاکومنٹ میسر نہیں نہ ہی عالمی سطح پر نجی سیکٹر کی جانب سے ویکسین کی قیمت طے کی گئی ہے، فی الحال ایسے شہری کہ جو ویکسین خرید کر مستفید ہونا چاہیں ان کی سہولت کے لیے نجی سیکٹر کو ویکسین کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔

ملک میں بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔

پاکستان سے اب تک 4 کمپنیوں سندھ میڈیکل اسٹور نے برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا، اے جے ایم فارما چینی کمپنی کین سائنو، اے جی فارما سپوٹنک 5 جبکہ قومی ادارہ صحت سائنو فام کی درآمد کر رہے ہیں۔
معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے درآمدی دستاویزات کا معائنہ لازمی کیا جائے گا، قیمت کی حد مقرر نہیں تاہم ناجائز منافع خوری پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری حکام نجی سیکٹر کی درآمد شدہ ویکسین کی افادیت اور شہریوں کو محفوظ انداز میں 2ویکسین پہنچانے کے عمل پر نظر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکیسین فروخت ہوگی
پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

معاون صحت کہتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے اب تک اسپٹنک 5،سائنو فام اور آسٹرا زینیکا کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اب تک چین سے سائنوفام ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بطور تحفہ حاصل کر پائی ہے، آئندہ ہفتے 11 لاکھ مزید ڈوز کا پاکستان پہنچنا بھی متوقع ہے، چینی فوج کی جانب سے پاکستانی افواج کو سائنوفام ویکسین ہی بطور تحفہ بھی فراہم کی جا چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کویکس کے ذریعے آسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز بھی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پہنچنا ہیں۔
ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کا کہنا ہے کہ بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ 2 کروڑ پاکستانیوں کے لیے کورونا ڈوز جلد فراہم کر پائیں۔
معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا میں 45 قسم کی کورونا ویکسین تیار کی جا رہی ہیں، پاکستان کو تاحال 4 کمپنیوں کا ڈیٹا اور ڈاکومنٹ دستیاب ہوئے ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سائنوفام، آسٹرا زینیکا اور کین سائنو سمیت سپوٹنک 5 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے رکھی ہے، کین سائنو ویکسین کے ڈاکومنٹ پر ڈرگ ریگولیٹری حکام کے جائزہ کے بعد حکومت پاکستان 2 کروڑ ڈوز حاصل کریگی۔
حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 فروری سے اب تک تقریبا 28 ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس کی ویکسین سے مستفید ہوئے ہیں، معاون صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 10 کروڑ کی آبادی کو کم از کم بھی کورونا کی ڈوز سال 2021 ء کے اختتام سے قبل میسر کرنا ایک چیلنج سمجھ رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آ رہی ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلےمیں رواں سال مالی سال ترسیلات زرکی شرح 24فیصدزیادہ ہے۔
-
پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکیسین فروخت ہوگی
پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
-
ملک میں بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 26 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
-
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے
پارٹی عہدے داروں نے شاہ محمود قریشی کو سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات سے آگاہ کیا
-
چولستان جیپ ریلی صاحب زادہ سلطان نے جیت لی
خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت فاتح رہیں جبکہ تشنا پٹیل نے دوسری اور ماہم شیراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی
-
پی ٹی آئی سینٹرل سندھ کو سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر تحفظات
گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نام زد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا
-
گوجرانوالا میں ہوائی فائرنگ بچی کی جان لےگئی
دلہا کے بھائی اور کزنز نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 12 سالہ راہ گیر بچی جاں بحق ہوئی
-
کے ٹو پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن
علی سدپارہ اور لاپتا کوہ پیماؤں سے متعلق مزید معلومات پر آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی ۔ لاپتا کوہ پیماؤں کے خاندان کو شفقت اور محبت دیں
-
چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر ڈی جیز سے تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی ہے۔
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عبدالقادر کا نام چنا، فردوس عاشق اعوان
فردوس اعوان نے کہا کہ پارٹی ورکرز کی جانب سے آواز اٹھائی گئی تو وزیر اعظم نے احسن قدم اٹھایا۔
-
ملک کی وزارت داخلہ ایک بے حس شخص کے سپرد کر دی گئی ہے، حافظ حمد اللہ
حافظ حمد اللہ نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلوہ آپ کو اور عمران خان کو مبارک ہو، ۔
-
چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، نورالحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت پُر امن ماحول قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے، امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
-
پشاور: کینسر میں مبتلا افغان مریضہ سے رقم چھینے والا گرفتار
پشاور پولیس نے کینسر کے علاج کے لیے پاکستان آئی افغان خاتون سے رقم چھینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
یوسف گیلانی کی کامیابی کا غالب امکان ہے، احسن اقبال
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ نشست پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔
-
مریم نواز کا جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ قابل افسوس ہے، اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا جو قابل افسوس ہے۔