
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے، جسے وقت پر استعمال کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ استعفے بھی ہمارے پاس ہیں اور عدم اعتماد کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے، مگر جب نظام ہی آئین پر مبنی نہ ہو تو کس کے خلاف عدم اعتماد کریں گے۔
’’مشترکہ اجلاس میں بذریعہ فون ووٹ لیا گیا‘‘
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزراء اور پی ٹی آئی ارکان کو فون کر کے حاضری اور ووٹ لیا گیا۔
Table of Contents
استعفوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک پوری اپوزیشن استعفے نہیں دیتی اس کا اثر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کیسز میں کسی بریت کی درخواست کی ضرورت نہیں، دو آرڈیننس جاری ہوئے جن پر عدالت کو فیصلہ کرنا تھا کہ قانون کا اطلاق ان کیسز پر ہوتا ہے یا نہیں۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ہمارا جرم کیا ہے، یہ واضح ہے کہ کرپشن نہیں ہے، عدالتوں میں پیشیاں اور سزائیں بھگتنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں کہ ہم نے جرم کیا کیا ہے، نا انصافی کا نظام ہو گا تو کل چیئرمین نیب اور ان کے افسران کو اسی نظام کے تحت ان ہی باتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ جو ظلم کرتے ہیں، ان کو جواب دینا پڑتا ہے، ہم پر کرپشن کا الزام نہیں، چیئرمین نیب اور افسران جو سیاسی انجینئرنگ کے جھوٹے کیس کرتے ہیں اس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔
’’صدر بیٹے کی دندان سازی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین خود ڈیلی ویجز پر ہیں، چیئرمین نیب کی سمری اس صدر کو بھیجی جو داندان سازی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر کے پاس سمری پر دستخط کا وقت نہیں، وہ اپنے بیٹے کے دندان سازی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، سمری کہاں پر ہے یہ تو بتا دیں۔
یہ بھی پڑھیے
انہوں نے کہا کہ صدر 4 ماہ سے چیئرمین نیب کا فیصلہ نہیں کر سکے، وہ آنکھیں بند کر کے آرڈیننس پر دستخط کرتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کل کہا ہے کہ پی پی پی پنجاب میں کم بیک کر رہی ہے، میاں صاحب کا ہرجگہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، تو وہ کس کو پیغام دے رہے ہیں؟
شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ زرداری صاحب جس کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ، ہمیں ان کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے کوئی خطرہ نہیں، سیاست کرنی ہے تو بالکل ڈٹ کر مقابلہ کریں، حشر وہی ہو گا جو لاہور میں این اے 133 میں ہوا۔
’’فواد چوہدری کی گنتی کمزور ہے‘‘
انہوں نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی گنتی شاید کمزور ہے، آج ملک پر قرض کا 50 ہزار ارب کا بوجھ ہو گیا ہے۔
نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون نے جب حکومت چھوڑی تھی تو اس وقت قرضے اور واجبات 28 ہزار ارب روپے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 50 ہزار ارب کے قرضوں میں سے 28 ہزار ارب منہا کریں تو 22 ہزار ارب عمران خان اور فواد چوہدری کا قرض کا ملک کو تحفہ ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد: نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی سپلائی کرنے والے مین سپلائی لائن ٹاور پر ایک شخص چڑھ گیا۔
-
پریانتھا کمارا قتل کیس میں ایک اور شخص گرفتار
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث مزید ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے
-
خواتین کو دوران ملازمت ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے
-
ایل این جی ریفرنس، ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
-
بیان حلفی اگلی سماعت میں جمع نہ ہوا تو فرد جرم عائد کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوگئے، عدالت نے اگلی سماعت میں بیان حلفی جمع نہ ہونے کی صورت میں فرد جرم عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔
-
حیدر آباد؛ تجارتی مراکز پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر
حیدرآباد کے مختلف گلی محلے کے بازار، تجارتی مراکز پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے
-
بزدار کا محکمہ سیاحت کے دفتر پر چھاپہ، سیکریٹری فارغ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمحکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکریٹری سیاحت کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے اور دیگر غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
-
سردی بڑھ گئی، لاہور آج بھی آلودہ ترین قرار
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سردی بڑھ گئی، جبکہ یہ آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید صرف 232 کیسز، 7 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 319 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 56 فیصد پر آ گئی۔
-
لاہور: کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار، 5 کی تلاش جاری
لاہور میں پیر کے روز ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-
کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
-
اپوزیشن کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ اپوزیشن نہیں ملی جس کی تعمیری جمہوریت میں ضرورت ہوتی ہے، ان کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، یہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم چاہتے ہیں، عمران خان آج ان سے این آر او کرلیں یہ کبھی نہیں نکلیں گے ۔
-
قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی، ترجمان پی ڈی ایم
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی ہے۔
-
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔
-
ینگ ڈاکٹرز کی ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، تاجر آج دھرنا دینگے
کسٹمز کے چھاپے پر کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، چھاپے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی تاجروں کو گرفتار کر لیا، جس پر تاجروں نے آج احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔