Categories
Breaking news

نسیم شاہ کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان

Advertisement
Advertisement

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکانات روشن ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ کو نسیم شاہ کو رواں ماہ میچز کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نسیم شاہ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے، نسیم شاہ نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے۔‏دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کی قومی اور شاہین ٹیموں کا اعلان 11 نومبرکو متوقع ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *