
کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) نے کہا کہ عمارت گرانے کا پانچ سے دس فیصد کام مکمل ہوچکا، اسی رفتار سے کام ہوا تو 15 سے 20 دن لگیں گے۔
دوسری جانب عمارت گرانے والے ٹھیکیدار نے بتایا ہے کہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے مزدور کام کررہے ہیں۔ عمارت گرانے میں 25 سے 30 دن لگ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو نسلہ ٹاور کے باہر بلڈر ایسوسی ایشن اور متاثرین کے احتجاج کے دوران سڑک میدان جنگ بن گئی تھی۔ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا، لاٹھی چارج کے باعث ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس احتجاج کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا موقف تھا کہ پولیس نے شارع فیصل کو بلاک کرنے سے مظاہرین کو روکا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور سرکاری کام میں مداخلت کی تو لاٹھی چارج کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
نسلہ ٹاور کی این او سی دینے کے ذمے داران کےخلاف کارروائی کرسکتے ہیں، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب آپ نے این او سی دے دیا،لوگوں نےخریداری کی،وہاں چیزیں شروع ہوگئیں بڑا مشکل ہے۔
-
تحریک انصاف کی تبدیلی کورونا سے زیادہ خطرناک وبا ہے، امیر حیدر ہوتی
پشاور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے کے ساتھ ہے۔
-
یہ وزراء اور ان کی اولادیں لاپتا کیوں نہیں ہوجاتے، مصطفی کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجولوکل گورنمنٹ کا بل پاس کیا وہ جمہوریت پر سیاہ داغ ہے،سارے بلدیاتی ادارے قبضے میں کرلئے ہیں۔
-
عمران خان اور ان کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، امیر مقام
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرضہ لیکر چینی، آٹا، ڈیزل چوروں کی نذر کیا۔
-
اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ: NCOC کی شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کریں اور فوری ٹیسٹ کروائیں۔
-
سونے کی بالیوں کیلئے بچی کو قتل کرنے والا گرفتار
علاقہ محمدپور میں چند روز قبل 9 سالہ شہناز بی بی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا پولیس کو بوری بند لاش ملی تھی۔
-
جماعت اسلامی نے سندھ ترمیمی بلدیاتی بل مسترد کردیا
یہ بل اصل میں کراچی پر قبضے کا بل ہے، کراچی کے لیے بااختیار شہری حکومت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حافظ نعیم الرحمان
-
اسلام آباد: وزراتِ خارجہ خواتین ایسوسی ایشن کی جانب سے مینا بازار سجایا گیا
اسلام آباد میں سجے اس خواتین کے مینابازار میں کپڑے، زیورات، پینٹنگز، پودے، گھر کی سجاوٹ کا سامان، کھانا پینا، ہنزہ کے خوبصورت پتھر اور بچوں کو بہلانے کا سامان یہاں موجود ہے۔
-
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے، عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج بھی لاہور 299 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ریکارڈ ہوا ہے۔
-
حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، شازیہ مری
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے۔
-
پی ٹی آئی جلسے میں عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے
جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نےنو عمران ، اونلی عوام کا نعرہ لگایا۔
-
کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، پی ایم اے
جنوبی افریقہ سے پھیلنے والی یہ قسم اب لوگوں کے ذریعے دنیا کے دیگر حصوں میں پھیل رہی ہے۔
-
سعودی عرب 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے رکھے گا
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں رکھنے اور ادھارپرتیل خریداری کے معاہدوں کی منظوری دےدی۔
-
ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو نواز شریف کیس کے لیے غیر متعلقہ ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں 3 چیف جسٹس،16 کےقریب ججز، ٹرائل کورٹ، اتنے بڑے پیمانے پر ڈیل ہوا۔
-
وزیراعلیٰ سندھ کو نسلہ ٹاور کے قریب احتجاج کا علم نہیں تھا، سعید غنی
سعید غنی نے کہا کہ اداروں کے این او سی سے بنی عمارت کو توڑنے کا حکم سندھ حکومت نے نہیں دیا، نسلہ ٹاور متاثرین کے مطالبات جائز ہیں، ذمہ داروں کو سزا ہونی چاہیے۔
-
شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا
کمیٹی نے شوکت عزیز صدیقی کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا ہے، جس کے بعد شوکت عزیز صدیقی اب سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں گے۔